ہ پی پی 88 سے اسمبلیوں میں پہنچنے والوں کی تعداد
)حلقہ پی پی 88 سے اسمبلیوں میں پہنچنے والوں کی تعداد 4 ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق حلقہ پی پی 88 سے تعلق رکھنے والے مسلم لیگ ن کے چوہدری اسدالرحمن نے قومی اسمبلی کی ٹکٹ پر الیکشن میں حصہ لے کر کامیابی حاصل کی جبکہ اسی حلقہ سے مسلم لیگ ن کی مخصو ص نشست سے عائشہ فاروق قومی اسمبلی کی رکن منتخب ہوئیں جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کی مخصو ص نشست سے بیلم حسنین رکن قومی اسمبلی منتخب ہو کر اسمبلی میں پہنچ گئیں ۔ پی پی 88 ہی سے نازیہ راحیل الیکشن میں کامیاب ہو کر صوبائی اسمبلی میں پہنچی ہیں۔ اس طر ح حلقہ پی پی88سے قومی اسمبلی میں پہنچنے والو ں کی تعداد تین اور صوبا ئی اسمبلی میں پہنچنے والو ں کی تعداد ایک ہے
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں