منگل، 25 جون، 2013

بوڑھی ماں

بوڑھی ماں کی خدمت

حضرت موسیٰ ؑ نے ایک مرتبہ اللّه تعالیٰ سے درخواست کی کہ مجھے میرے جنت کے ساتھی کی زیارت کرائی جائے۔ تاکہ میں اسے دیکھ سکوں کہ وہ کیسا انسان ھے۔ جناب جبرائیل ؑ امین نازل ھوئے۔ اور کہا کہ موسیٰ ؑ ! فلاں قصاب "گوشت فروش" جو فلاں محلہ میں رھتا ھے وہ جنت میں آپؑ کا ھم نشین ھو گا۔

حضرت موسیٰ ؑ اس سے ملنے کے لئے اس کی دکان پر گئے۔ اور دیکھا وہ دوسرے قصابوں کی طرح گوشت فروخت کرنے میں مصروف تھا۔ عصر کے وقت وہ جوان فارغ ھوا۔ اور اپنے حصے کا گوشت اٹھا کر اپنے گھر کی طرف چل پڑا حضرت موسیٰ ؑ اس کے پیچھے پیچھے اس کے دروازے پر آئے اور اسے کہا کہ میں آج تمہارا مہمان ھوں۔ جوان نے خوش آمدید کہا۔ وہ آپ ؑ کو ساتھ لے کر اندر گیا۔ اس نے پہلے تو کھانا تیار کیا بعد ازاں گھر کی دوسری منزل پر گیا جہاں سے وہ ایک بڑی زنبیل "کھجور کے پتوں سے بنی ہوئی ٹوکری" کو اٹھا کر لایا۔

جناب موسیٰ ؑ نے دیکھا کہ اس زنبیل میں ایک بوڑھی عورت تھی۔ جو ان نے اس عورت کو زنبیل سے نکالا۔ اسے اپنے ھاتھوں سے نہلایا، بعد ازاں اپنے ھاتھوں سے اس بڑھیا کو کھانا کھلایا پھر اس نے بڑھیا کو زنبیل میں لٹایا اور اسے سابقہ مقام پر رکھنے کے لئے اٹھا تو اس عورت نے کچھ کلمات ادا کئے جو کہ پیرانہ سالی "بڑھاپے" کے باعث قابل فہم نہ تھے۔

بعد ازاں جوان موسیٰ ؑ کے لئے طعام لایا۔ حضرت موسیٰ ؑ نے جوان سے پوچھا کہ اس عورت سے تمہارا کیا تعلق ھے؟ جوان نے بتایا کہ یہ میری بوڑھی ماں ھے اور میں مالی طور پر کمزور ھوں اس کی خدمت کے لئے نوکرانی کا انتظام نہیں کر سکتا۔ اسی لئے میں خود ھی اس کی خدمت کرتا ھوں۔ حضرت موسیٰ ؑ نے پوچھا کہ تمہاری ماں کھانا کھانے کے بعد کیا کہہ رھی تھی؟

جوان نے جواب دیا کہ میری ماں کا اصول ھے جب بھی میں اسے نہلاتا اور کھانا کھلاتا ھوں تو وہ ھمیشہ دعا دے کر کہتی ھے۔ ” اللّه تیری مغفرت فرمائے اور روز قیامت تجھے موسیٰ ؑ کا ھم نشین بنائے، تجھے اسی جنت اور اسی درجہ میں جگہ دے جہاں موسیٰ ؑ ھوں“ حضرت موسیٰ ؑ نے فرمایا۔
” جوان تجھے خوشخبری دیتا ھوں اللّه تعالیٰ نے تیری ماں کی دعا کو قبول کر لیا ھے۔ مجھے جبرائیل ؑ نے یہ خبر سنائی ھے کہ تو جنت میں میرا ھم نشین ھو گا۔“ اسی لئے تو کہتے ھیں کہ جنت ماں کے قدموں تلے ھے !!!


Join Dr Abdul Qadeer Khan

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں