منگل، 25 جون، 2013

عبوری چیرمین پی سی بی تقرری غیرآئینی


ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے نجم سیٹھی کی بطورعبوری چیرمین پی سی بی تقرری غیرآئینی قراردیدی




ملک کے سرکاری اداروں میں بدعنوانی اور غیرآئینی اقدمات کی نشاندہی کرنے والے آزاد ادارے ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل پاکستان نے نجم سیٹھی کی بحیثیت عبوری چیرمین پی سی بی تقرری کو غیر قانونی قرار دے دیا



ٹرانسپرنسی انٹرنیشل کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کا اپنا آئین نافذ العمل ہے جس کی رو سے قائم مقام چیرمین مقرر کرنے کا اختیار گورننگ بورڈ کو ہے جو اپنے ہی کسی رکن کو عارضی طور پر چیرمین مقرر کر سکتے ہیں جسے محدود اختیارات حاصل ہوں گے دوسری شق میں چیرمین اپنی غیرموجودگی میں اپنی جگہ گورننگ بورڈ کے کسی رکن یا چیف آپریٹنگ آفیسر کو اپنے اختیارات تفویض کرسکتا ہے، اس لئے نجم سیٹھی کو کسی طرح عبوری بنیادوں پر چیرمین پی سی بی مقرر نہیں کیا جاسکتا۔



واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیرمین پی سی بی ذکا اشرف کو ذمہ داریاں ادا کرنے سے روک رکھا ہے جس کی وجہ سے بورڈ کا انتظام چلانے کے لئے نجم سیٹھی کو عبوری طور پر یہ ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں