منگل، 4 جولائی، 2023

💐

 تمام اسلامی حکومتوں سے درخواست ہے کے بائی روڈ حج کو دوبارہ رائج کیا جائے ۔

اگر اپنی گاڑی پر ملتان پاکستان سے حج یا عمرے کا سفر کریں تو اس سفر کے لئے کتنا وقت اور خرچ درکار ہوگا۔

 گوگل کا کہنا ہے کہ ملتان سے مکہ مکرمہ تک ایک طرف کا کل فاصلہ 5148 کلومیٹر ہے، اس اعتبار سے دوطرفہ فاصلہ لگ بھگ 10296 کلومیٹر ہوا،

 مدینہ طیبہ اس سفر میں راستے میں ہی آتا ہے۔ 

اچھی اور آرام دہ کار عام طور پر کم از کم بھی دس کلومیٹر کی ایوریج دیتی ہے، بعض کاریں بارہ پندرہ اٹھارہ کی ایوریج دیتی ہیں، اگر دس کلومیٹر فی لٹر کی ایوریج کا حساب لگایا جائے تو سفر میں کل 1100 لیٹر پیٹرول درکار ہوگا۔ 

پیٹرول اس وقت پاکستان میں 260 روپیہ لیٹر چل رہا ہے، اس حساب سے 1100 لٹر پیٹرول میں 264000روپے کا، یہ ریٹ پاکستان کے حساب سے لگایا گیا ہے جبکہ ایران اور عرب ممالک میں جاکر پیٹرول سستا ہوجاتا ہے، اس حساب سے پیٹرول کا خرچ یقیناً اور کم آئے گا۔ 

باقی رہی بات وقت کی، تو گوگل ہی کے  مطابق اس سفر میں ایک طرف کے لیے تقریباً 62.5 گھنٹے کا وقت درکار ہے، یعنی اگر مسافر روز صرف 12 گھنٹے بھی سفر کریں، باقی وقت آرام کریں تو بھی چھ دن میں آرام و سکون سے رکتے رکاتے حرم شریف کے دروازے پر پہنچ سکتے ہیں۔

ٹول ٹیکس، کھانا، رہائش، آئل چینج وغیرہ کی مد میں ڈیلی فی چار بندوں کا پاکستان سے باہر جا کر خرچہ تقریبا ڈیلی پندرہ ہزار بنتا ہے  ہم آنے جانے کا تیس دن کا چھ لاکھ پچاس ہزار روپیہ ڈال لیتے ہیں تو اس حساب سے چھ لاکھ ساٹھ ہزار روپے میں کم از کم چار افراد حج کا "سفر" کر سکتے ہیں یعنی قریب قریب ایک لاکھ پیسنٹھ ہزار روپیہ فی کس میں۔ اگر گاڑی میں پانچ افراد بیٹھیں یا سیون سیٹر گاڑی لے کر جائیں تو خرچ اس سے بھی کم ہو سکتا ہے۔ 

اللہ تعالیٰ ان اسلامی حکمتوں کوتوفيق عطافرمءے

اور یہ زمینی راستے کھول دیں میں تو حج تقریبا ہر شخص کے لیے آسان ہو جائے گا اور لوگوں کے لیے اپنے اسلامی ممالک کی ثقافت اور تاریخی مقاموں سے آشنا ہونے کا اچھا سبب ہو گا 

اس طرح معاون ممالک کے لئے ٹورزم کے ایک نئے باب کا اضافہ ہوگا جو معاشی ترقی کا ایک نیا روڈ میپ ہوگا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں