ہفتہ، 29 جولائی، 2023

فارن فنڈنگ یا فورا فنڈنگ

 فارن فنڈ یا فورا فنڈ 

میرے خیال میں بیرون ممالک میں ہر تنظیم کے سیاسی بیک اپ اور فنانس کیلیے ونگز موجود تھے اور ہیں ۔ سیاسی جماعتیں بیرون ملک مختلف طریقہ سے فنڈز جنریٹ کرتی ہیں ۔ سوال یہ ہے کہ عمران کو ممنوعہ فنڈ ریزنگ کی گئی یا اس نے دانستہ کی ۔ اگر ممنوعہ ذرائع سے فنڈ جمع کر تحریک کو منتقل کیے گئے تو اس میں تحریک کا کیا قصور نہیں ۔ خان اگر براہ راست اسرائیل یا کسی یہودی تنظیم سے فنڈز لیتا ہے جس سے سیاسی بدامنی یا ملکی عدم استحکام مقصود ہے تو پھر تو ہاتھ کاٹا جاۓ ۔بل گیٹس بھی یہودی ہے اور شاید ہی کوئی این جی او ہو جس میں یہودی  چیرٹی یا فنڈز نہ ہوتے ہوں ۔ یہ پاکستان میں صحت تعلیم خواتین معذور افراد بڑی عمر کے لوگوں کیلیے وسائل مہیا کرتے ہیں ۔ سیاست بھی معاشرتی ترقی کیلیے پلیٹ فارم ہے تو اس کیلیے فنڈز اگر لیے تو کیا دیگر تمام سیاسی جماعتیں قائدہ کے مطابق یہ کر رہی ہیں ۔ ان کے سیاسی جلسے جلوس ہڑتالیں اور لانگ مارچ کیلیے رقوم  اور فنڈز کہاں سے آتے ہیں ۔ الزامات کی سیاست کے تحت تو سب سے پہلے پیپلز پارٹی کے کتنے ہی سیاستدانوں پر را کا ایجنٹ ہونے پھر ایم کیو ایم اے این پی بی ایم ایل اے داور پشتین یہ سب کی پشت پناہی کیلیے را کا ہاتھ بتایا جاتا ہے کہ علحیدگی اور ملک میں بدامنی کیلیے را ان کو فنڈ دیتی ہے اور سیاست کی آڑ میں یہ را کے مقصد کو آگے بڑھاتے ہیں ۔ یہاں بہت سوال اٹھتے ہیں جن کی گرد سے پاکستان کے کئی چہرے چھپ جاتے کئی گرد آلود ہو کر ناقابل شناخت ہو جاتے ہیں ۔ 

عباس ملک 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں