ہفتہ، 22 جون، 2013

Dr-Haroon Ashfaq Choudhary
کیا سائنس کوئی مغربی یا غیرملکی چیز ہے؟

کبھی آپ نے غور کیا کہ سائنس اور سائنسدان کا نام سن کر واقعی آپ کے ذہن میں کیا احساس اجاگر ہوتا ہے؟ مشرق میں رہنے والے اکثر لوگوں کے ذہن میں آج سائنس کا نام سن کر کہیں کسی گوشے میں یہ احساس ضرور ہوتا ہے کہ سائنس مغربی لوگوں سے متعلق ہے یا مغربی چیز ہے؛ اس احساس کی بڑی وجہ انگریزی کی بھرمار ہے کیونکہ اکثر سائنسی مال کو مغرب سے جوں کا توں انگریزی میں ہی خرید کر مشرق میں پھیلا دیا جاتا ہے، حد تو یہ ہے کہ دوا کے ڈبے سے اس کا طریقۂ استعمال تک علاقائی زبان کے بجاۓ انگریزی میں نکلتا ہے۔ انگریزی کے اس غلبے کی وجہ سے اردو یا کوئی اور علاقائی زبان بولنے والوں کی سوچ مغلوب ہو جاتی ہے اور ان کا فطری سائنسی رجحان جو کہ پیدائشی طور پر ہر بچے کو عطا ہوتا ہے وہ معدوم ہو کر رفتہ رفتہ ختم ہو جاتا ہے۔
سائنس کس نے بنائی؟
سائنس کسی ایک قوم نے پیدا نہیں کی بلکہ یہ تو انسانوں کے معاشرے اور تاریخ کی پیداوار ہے۔ سائنس تو ابتداء سے انسان کے ساتھ رہی ہے؛ اس وقت بھی جب وہ غاروں میں رہا کرتا تھا اور آج بھی ہر بچہ پیدائشی طور پر کھوجی ...
See More

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں